انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

0
172

کراچی: کئی دہائیوں بعد صوبے کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی، وزیراعلیٰ سندھ نے ایجوکیشن بورڈ آف گورنرز (بی او جی) میں تبدیلی کا آغاز کردیا۔ سب سے پہلے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف گورنرز کو تبدیل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری عباس بلوچ کے مطابق اب انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی سے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین فارغ کر دیے گئے ہیں، صرف میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین کرنل (ر) علمدار رضا آئندہ دو برس کے لیے رکن ہوں گے۔ اس سے قبل ہر بورڈ کا چیئرمین دوسرے تمام بورڈز کا بھی رکن ہوتا تھا۔

نوٹیفکیشن کے تحت وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے نئی نامزدگیاں کی گئی ہیں جن میں پروفیسر صائمہ فہیم (پرنسپل/ہیڈ آف کالج)، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی اسد العارفین (ٹیکنیکل ایکسپرٹ)، شکیل احمد سابق کمشنر ایف بی آر (سول سوسائٹی نمائندہ)، رکن صوبائی اسمبلی خیر النسا اور مظہر علی صدیقی سابق ڈی جی ایجوکیشن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بار کراچی کے 150 سے زائد سرکاری کالج پرنسپلز میں سے کسی کو بھی شامل نہیں کیا گیا، جبکہ نئی بی او جی میں جامعہ کراچی کے کسی پروفیسر کو بھی نمائندگی نہیں دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا