فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی

0
137

نیویارک میں آج سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس ہوگی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک رہیں گے۔ وہ اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت پر زور دیں گے اور غزہ کے بحران سمیت فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں دہشت گردی، ماحولیاتی تبدیلی، اسلاموفوبیا اور دیگر عالمی مسائل پر پاکستان کا مؤقف بھی پیش کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم جنرل اسمبلی کے دوران اعلیٰ سطح کی تقریبات اور خصوصی اجلاسوں میں شرکت کریں گے، جبکہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا