حکومت کا 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

0
211

سندھ حکومت نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے موقع پر 24 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اضلاع میں اسکول، سرکاری اور دیگر ادارے بند رہیں گے تاکہ پولنگ کا عمل باآسانی مکمل ہو سکے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت دی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے تعاون فراہم کریں۔

بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپور خاص، عمر کوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین اور ٹھٹہ کے علاوہ کراچی ویسٹ، کراچی ایسٹ اور کیماڑی کے اضلاع میں بھی تعطیل ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا