واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں 60 روزہ جنگ بندی کے بدلے گارنٹی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
خط میں حماس نے پیشکش کی ہے کہ اگر جنگ بندی کی یقین دہانی کرائی جائے تو آدھے یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
حماس نے مؤقف اپنایا کہ وقتی نہیں بلکہ پائیدار اور بااعتماد امن کی ضمانت دی جائے تاکہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
رپورٹس کے مطابق یہ خط رواں ہفتے صدر ٹرمپ کو پہنچائے جانے کا امکان ہے، جبکہ حماس نے جنگ بندی کی گارنٹی کو اولین شرط قرار دیا ہے۔





