امریکا: 40 ویں سالگرہ سے قبل کروڑوں کا انعام جیتنے والا خوش قسمت شہری

0
124

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر کلنٹن کے شہری کورے ہیملٹن نے اپنی 40 ویں سالگرہ سے چند روز قبل لاٹری میں جیک پاٹ انعام جیت کر خوشی دوبالا کر لی۔

کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ میں ایک اسٹور سے لاٹری ٹکٹ خرید کر لائے اور اگلے روز صبح ساڑھے تین بجے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے۔ نتائج کے مطابق وہ 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر، یعنی تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے انعام کے حق دار ٹھہرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انعام ان کے لیے بالکل بروقت آیا ہے اور وہ خوشی کے اس لمحے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ڈھونڈ پا رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا