وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کا وائٹ ہاؤس نے شیڈول کنفرم کر دیا

0
213

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات شیڈول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز میں ہوگی۔

کیرولین لیویٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جلد قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکیہ، پاکستان اور اردن کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت یوکرین، ارجنٹینا اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ اس ہفتے ٹک ٹاک معاہدے پر دستخط کریں گے اور وہ مغربی ممالک کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں رکھتے۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا