حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کردی

0
142

غزہ: حماس کی ذیلی تنظیم عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی نژاد جرمن یرغمالی ایلون اوہل کو زندہ دکھایا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق 24 سالہ ایلون اوہل کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران اُس وقت یرغمال بنایا گیا جب وہ ایک میوزیکل کنسرٹ سے واپس آ رہے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپرنووا میوزیکل فیسٹیول کے بعد ایلون اوہل کو دیگر تین نوجوانوں کے ہمراہ حماس کے جنگجو غزہ لے گئے تھے۔

یہ رواں ماہ حماس کی جانب سے ایلون اوہل کی دوسری ویڈیو ہے۔ اس سے قبل 5 ستمبر کو بھی ان کی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک اور یرغمالی گائے گل بوا-ڈلال کے ساتھ نظر آئے تھے۔ تاہم اوہل کے خاندان نے ایک بار پھر میڈیا سے ویڈیو اور تصاویر آن ایئر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

تازہ ویڈیو میں ایلون اوہل سیاہ ٹی شرٹ میں ملبوس اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مخاطب ہو کر یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ اپنے خاندان سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ نیتن یاہو اور حکومت کے خلاف احتجاج جاری رکھیں تاکہ ان کی رہائی ممکن بن سکے۔

فوٹیج میں ایک مسلح شخص بھی دکھائی دیتا ہے جو اوہل کے قریب بیٹھا ہے اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے، جبکہ پس منظر میں نیتن یاہو کی تقریر ایک اسکرین پر چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران حماس نے 251 افراد کو یرغمال بنایا تھا جن میں سے اب تک 47 غزہ میں موجود ہیں، جبکہ 25 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا