اسلام آباد: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے یکم اکتوبر کی ڈیڈ لائن

0
160

وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کو یکم اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اسلام آباد حمزہ ہمایوں کے مطابق ڈیڈ لائن کے بعد بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی اور ان کی گاڑی بند کر دی جائے گی۔ شہریوں کو فیض آباد، ایف-6 سہولت مرکز اور ٹریفک سہولت وینز سے لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

حمزہ ہمایوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی صرف فزیکل کاپی قابل قبول ہوگی، ڈیجیٹل کاپی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، بغیر لائسنس گاڑی چلانا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بھی ہے، اور ٹریفک پولیس کسی کو بھی ایسی لاپرواہی کی اجازت نہیں دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا