پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے چین ایک بار پھر عملی مدد کے ساتھ میدان میں آگیا۔ پیپلز لبریشن آرمی چین نے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف پیکیج روانہ کر دیا جس میں 12 ہزار خصوصی خیمے، 100 ڈیزل جنریٹر، 50 پانی صاف کرنے والے پمپ اور 300 سولر پاور سسٹمز شامل ہیں۔
امدادی سامان کے ساتھ ساتھ میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ یہ امداد فوری طور پر سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ متاثرین کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
پاکستان اور چین کی دیرینہ دوستی کے اس عملی اظہار کو مشکل گھڑی میں یکجہتی اور تعاون کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔





