نائب وزیراعظم کی شام کے صدر احمد الشارع سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

0
289

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شام کے صدر احمد الشارع سے ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

اس سے قبل اسحاق ڈار کی کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ان ممالک سے اپیل کی جو ابھی تک فلسطین کو تسلیم نہیں کر سکے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقدہ دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 1988 میں فلسطینی ریاست کو فوری طور پر تسلیم کیا تھا۔ ان کے مطابق فلسطینی عوام کا یہ قانونی حق ہے کہ دنیا ان کی ریاستی حیثیت کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن قائم ہو سکے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور فرانس فلسطین کو باضابطہ طور پر بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا