عدالتوں سے غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں  کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

0
213

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف احتجاجی مقدمات میں پیشی پر غیر حاضر رہنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما راجا بشارت، واثق قیوم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔ تاہم آج کی سماعت سے غیر حاضر رہنے والے ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

عدالت نے تھانہ کوہسار، رمنا، نون اور ترنول کے مقدمات کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کی، تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 154 اور 155 کی سماعت 3 اکتوبر تک، جبکہ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ نمبر 1195 کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر، 4 اکتوبر اور فیض آباد احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا