اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

0
188

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 5.5 تھی، جبکہ گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، لوئر دیر اور چترال کے رہائشی گھروں سے باہر نکل آئے۔ خوف و ہراس کے عالم میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔ خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا