پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے دوران بعض کارکنوں نے اسٹیج کی جانب بوتلیں پھینکیں اور نعرے بازی کی۔
جلسے میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ کو آئین کے تحت انصاف فراہم کرنے کا پیغام دیا جائے گا۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور دیگر رہنماؤں کے حق میں انصاف دلانے پر زور دیا۔
جلسے کے دوران خواتین کے انکلوژر میں بھی پی ٹی آئی کارکن داخل ہو گئے، جس پر پولیس نے انہیں دھکا دے کر باہر نکالا۔






