عمران خان کو لگائی گئی شکایات پر پی ٹی آئی اراکین آپس میں الجھ پڑے

0
93

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جہاں ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کو لگائی گئی شکایات پر آپس میں الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے شکوہ کیا کہ وکلا اڈیالہ جیل میں درست معلومات نہیں پہنچاتے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبران اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جیل جا کر چند وکلا غلط معلومات عمران خان تک پہنچاتے ہیں۔

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی کی قربانیوں کے بارے میں اڈیالہ جیل میں کچھ نہیں بتایا جاتا، بلکہ وہاں صرف چند رہنماؤں اور مخصوص گروپ کا مؤقف آگے بڑھایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اجلاس میں کہا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا