آئی ایم ایف شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت

0
152

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈز کے تحت نئی کیٹیگریز شامل کر دی گئی ہیں۔

کسٹم ٹیرف کوڈ 8702 اور 8703 کے تحت سیڈان گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی جا سکے گی۔ کوڈ 8704 کے تحت لائٹ کمرشل گاڑیاں اور وینز درآمد ہوں گی جبکہ کوڈ 8711 کے تحت دیگر گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح کیا گیا ہے کہ پرانی گاڑیوں کی درآمد صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے ممکن ہوگی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید یہ کہ ایف بی آر 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے لیے الگ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا