پاکستان نے 500 ملین ڈالر یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی

0
138

اسلام آباد: پاکستان نے 500 ملین ڈالر مالیت کا یورو بانڈ کامیابی سے ادا کر دیا، جس سے عالمی سطح پر ملک کی کریڈٹ ریٹنگ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق 2015 میں جاری ہونے والا 10 سالہ یورو بانڈ 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا، جس کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط اور معاشی استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی ریٹنگ میں اضافہ کر چکے ہیں۔ بانڈز اس وقت پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں، قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد تک آ گیا ہے اور کل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ بھی 38 فیصد سے گھٹ کر 32 فیصد رہ گیا ہے۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ مالی سال 2025 میں قرض کے بڑھنے کی رفتار نمایاں طور پر کم رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو فائدہ پہنچے گا۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اس ادائیگی سے پاکستان کے کریڈٹ پروفائل میں بہتری آئے گی، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ریٹنگ ایجنسیوں کے مؤقف کی بھی تائید ہوگی کہ پاکستان کی بیرونی لیکویڈیٹی مینجمنٹ میں بہتری آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کے بعد قریبی مدت میں ڈیفالٹ کے خدشات کم ہو گئے ہیں اور مجموعی کریڈٹ ریٹنگ کو مزید تقویت ملی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا