راولپنڈی:طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا شخص گرفتار

0
114

راولپنڈی: سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران بھابھڑا بازار میں طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ٹیوشن سے گھر واپس آتی لڑکی کو ہراساں کیا اور نازیبا حرکت کی تھی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا۔ گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ٹیم نے ریڈ کیا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی۔ اس دوران پستول لوڈ کرتے ہوئے فائر ہوا جو ملزم کے اپنے ہی ہاتھ پر لگ گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خواتین کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہراسمنٹ یا بدتمیزی میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا