لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

0
218

لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے مزید چالیس الیکٹرک بسیں صوبائی دارالحکومت لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب 3 اکتوبر کو الیکٹرک بسوں کے نئے فلیٹ کا افتتاح کریں گی، افتتاح کے بعد لاہور میں کل الیکٹرک بسوں کی تعداد 67 ہوجائے گی۔

شہر لاہور میں مزید 40 بسیں شامل کرنے کے بعد روٹ کی ازسر نو تشکیل دی جائے گی اور پروجیکٹ کے تحت لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسوں کا نیا سفر شروع ہوگا۔

الیکٹرک بسوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں جی پی ایس، وائی فائی، یو ایس بی پورٹس اور خصوصی افراد کے لیے ریمپ کی سہولت شامل ہے۔ مخصوص نشستیں، خواتین کے لیے علیحدہ سیکشن اور ہراسیت سے بچاؤ کے لیے کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ان بسوں میں روزانہ تقریباً 43 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔

کرایہ کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اور کارڈز کا استعمال کیا جائے گا، جب کہ ایک ایپ کے ذریعے بس کی ٹریکنگ بھی ممکن ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا