اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سرفراز قمر ڈاہا چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس کے عہدے پر بحال

0
166

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز قمر ڈاہا کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا، جب کہ ڈاکٹر ریاض کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری طور پر جاری کیا۔ سرفراز قمر ڈاہا نے اپنی برطرفی کے خلاف وکیل قاسم اقبال جلالی کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سرفراز قمر ڈاہا 2023 میں باقاعدہ الیکشن کے ذریعے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر منتخب ہوئے تھے، تاہم صدر مملکت آصف علی زرداری نے 31 اگست 2025 کے حکم نامے کے ذریعے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر کا یہ اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 31 اگست کا وہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جس کے تحت ڈاکٹر ریاض کو چیف کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔

عدالت نے سرفراز قمر ڈاہا کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ آئندہ الیکشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، لہٰذا مستقبل میں چیف کمشنر کی تعیناتی شفاف طریقے سے کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا