بھارت نمبر ون ضرور مگر رویہ تیسرے درجے کا ہے: باسط علی

0
146

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ بھارت کی ٹیم اگرچہ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے لیکن ان کا رویہ تیسرے درجے کی ٹیم جیسا ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاست زدہ کرنے کے عمل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر محسن نقوی سے ٹرافی لینا مسئلہ تھا تو اس پر انکار کرنا بلو شرٹس کے لیے باعثِ شرم ہے۔ باسط علی نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان کسی آئی سی سی ایونٹ میں جے شاہ سے ٹرافی لینے سے انکار کرتا تو پوری دنیا پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتی، مگر بھارتی ٹیم کی ضد اور انا نے کرکٹ کے حسن کو نقصان پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران کئی تنازعات دیکھنے میں آئے جنہوں نے ایونٹ کے حسن کو متاثر کیا، تاہم ٹرافی تنازع نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا۔ بھارتی ٹیم نے فتح کے باوجود ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا اور انعامات کی تقسیم کی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی انعامات دینے کے لیے موجود تھے لیکن بھارتی کھلاڑی ٹرافی لیے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئے۔ اس رویے کی وجہ سے تقریب تقریباً ایک گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا