نمیبیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی

0
144

نمیبیا نے افریقی کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں تنزانیہ کو باآسانی شکست دے کر مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یہ نمیبیا کا چوتھا میگا ایونٹ ہوگا، اس سے قبل وہ 2021، 2022 اور 2024 میں بھی شریک رہ چکی ہے۔

دوسرے سیمی فائنل میں زمبابوے نے کینیا کو 7 وکٹ سے ہرایا اور ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنائی۔ یورپی کوالیفائرز میں اٹلی نے پہلی بار ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرکے تاریخ رقم کی جبکہ نیدرلینڈز بھی یورپ سے شریک ٹیموں میں شامل ہوا۔

آئی سی سی کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، امریکا اور نیوزی لینڈ براہِ راست ایونٹ میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر جگہ بنائی ہے جبکہ باقی تین ٹیموں کا فیصلہ امریکا، ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائرز سے ہوگا۔

بڑھتی ہوئی ٹیموں اور نئے ممالک کی شمولیت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھا دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا