شبلی فراز سمیت دیگر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
122

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے یہ وارنٹ جاری کیے، جو تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج ہیں۔ وارنٹ گرفتاری میں شبلی فراز کے ساتھ میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر مراد سعید اور حماد اظہر کو پہلے ہی مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف یہ مقدمہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا