جاپان میں پہلی بار خاتون وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

0
217

جاپان کی سیاست میں ایک بڑا موڑ آگیا ہے، حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس انتخاب کے بعد جاپان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پارلیمانی ووٹنگ وسط اکتوبر میں متوقع ہے اور چونکہ حکمران جماعت ایوان زیریں میں سب سے بڑی جماعت ہے اس لیے تکائچی کا وزارتِ عظمیٰ سنبھالنا تقریباً یقینی ہے۔

سانائے تکائچی نے پارٹی کے رن آف الیکشن میں زراعت کے وزیر شینجیرو کوئزومی کو شکست دی۔ کوئزومی سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے ہیں اور نوجوان ووٹرز میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔

جاپان میں صنفی مساوات کی صورتحال کمزور سمجھی جاتی ہے، ایسے میں سانائے تکائچی کا ممکنہ طور پر پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر انتخاب تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ قدامت پسند دھڑے سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے ان کی سخت گیر پالیسیوں پر بحث شروع ہوسکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا