پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری

0
57

این ڈی ایم اے نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ حکام کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

دریائے جہلم، راوی اور ستلج کے بالائی علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں، جبکہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بادل برس سکتے ہیں۔

کراچی، جامشورو، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب کرک کے پلوسہ سر اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا