آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

0
166

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 156 رنز بنائے۔ ٹم سائفرٹ 48، کپتان بریسویل 26 اور جیمز نیشم 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن کپتان مچل مارش نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہوں نے 52 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے چار وکٹیں حاصل کیں لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز اپنے نام کرلی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا