بھارت کو پہلے سے سخت جواب ملے گا، احسن اقبال

0
123

نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے اور اگر کسی نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے پہلے سے زیادہ شدت سے جواب دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ اُن کے مطابق بھارت کے اندر عوام اپنی قیادت سے سوال کر رہے ہیں جبکہ بھارتی قیادت اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے بڑھکیں لگا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم پاکستان کو وہ ماڈل بنا کر پیش کریں گے جسے دنیا دیکھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل کو سیاسی استحکام کے ساتھ برقرار رکھتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا