بھارت کے ممکنہ ایڈونچر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، خواجہ آصف

0
263

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ممکنہ ایڈونچر کو نظر انداز نہیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ اس کے جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور پاکستان نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، وہ پہنچا دیا ہے۔ اُن کے مطابق بھارت کے عوام بھی حکومت سے سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کیا گیا۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی حاصل ہے۔ بھارت سمجھتا تھا کہ پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں اور وہ خود کو خطے کا لیڈر سمجھتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نیا تنازع ہوا تو صبر نہیں کریں گے اور پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا