فلوٹیلا کے گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا

0
150

استنبول: ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے ایک گرفتار رکن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کرلیا۔

ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا میں شامل کشتی ’ماریا کرسٹن‘ کے اطالوی کپتان توماسو بورٹولازی کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، جہاں انہوں نے جیل میں اسلام قبول کیا۔

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد ترکی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے توماسو نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لیے فلوٹیلا کا حصہ بنے تھے کیونکہ ان کے خیال میں یہ سب سے بہترین کام تھا جو وہ کر سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں وقت انتہائی کٹھن گزرا۔ ان کے بیشتر ساتھی ترکی سے تھے اور تقریباً سب مسلمان تھے۔ جب وہ نماز پڑھتے تو اسرائیلی فوجی انہیں روکتے تھے، جس کے بعد انہیں اس مخالفت کے خلاف کھڑے ہونے کی ضرورت محسوس ہوئی اور انہوں نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔

توماسو نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور وہ اس پر خوش ہیں۔ ان کے بقول، انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کا دوسرا جنم ہوا ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا