ن لیگ چاہتی ہے پارلیمانی نظام نہ چلے، نیئر بخاری

0
111

اسلام آباد: رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے چچا کے پاس حکومت پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو یہ سسٹم نہ چل رہا ہوتا۔ پیپلز پارٹی نے دانشمندی سے فیصلہ کیا کہ پارلیمان کا وجود ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وفاقی حکومت جاتی ہے تو کیا پنجاب حکومت قائم رہ سکے گی؟ مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام نہ چلے، یہ ہمارے بغیر قومی اسمبلی کا کورم پورا نہیں کر سکتے۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز سسٹم لپیٹنا چاہتی ہیں، مسلم لیگ (ن) والے خوش فہمی میں بیٹھے ہیں۔ وہ ہمیشہ آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں اور آج بھی انہوں نے وفاق میں کشکول اٹھایا ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا