حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو غزہ کا مکمل خاتمہ ہوگا،ٹرمپ کا دوٹوک اعلان

0
811

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس غزہ میں اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوشش کرے گی تو اسے “مکمل خاتمہ” کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل اور حماس کے وفود غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی اور جنگ بندی پر بات چیت کے لیے مصر روانہ ہوئے تھے۔

ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں مختصر الفاظ میں تحریری طور پر کہا کہ اگر دہشت گرد گروپ اقتدار سے دستبرداری نہیں اختیار کرے گا تو نتیجہ “مکمل خاتمہ” ہوگا۔ ان کی یہ سختی تب سامنے آئی جب میڈیا میں خبریں آئیں کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک تلخ فون کال بھی کی، اگرچہ اسرائیلی ذرائع نے اس اختلاف کی نوعیت کو مسترد کیا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ ان کے امن منصوبے کے بنیادی عناصر پر اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید اختلافات ہیں، مگر انہیں امید ہے کہ معاہدہ آگے بڑھے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں “زیادہ لچک” کی ضرورت نہیں کیونکہ بنیادی باتوں پر کافی حد تک اتفاق ہو چکا ہے، البتہ معمولی تبدیلیاں ممکن ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی فوری واپسی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے — ممکن ہے چند روز میں اس پر پیش رفت دیکھنے کو ملے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا