لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل منتقلی اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج نہیں ہوسکی۔
سماعت ڈویژن بینچ کے جسٹس صداقت علی خان کی رخصت کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی۔
عدالت نے بتایا کہ درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ہوگی اور نئی کاز لسٹ جاری کی جائے گی۔ آج کا ڈویژن بینچ اور کاز لسٹ منسوخ قرار دے دی گئی۔






