سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران مختلف ٹیکس دہندگان کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے۔
فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں متعدد عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بنیادی اعتراض “سیکشن 4 سی ون” پر ہے۔
عدالت عظمیٰ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔






