پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: محسن نقوی

0
196

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اگر کوئی پاکستانی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کا عمل قابلِ مذمت ہے اور ایسے افراد کو واپس لینا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ یہ ذمہ داری ان افراد پر لاگو نہیں ہوتی جنہوں نے اپنی پاکستانی شہریت ترک کر دی ہے۔

لارڈ شفق محمد نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے کردار کی یقین دہانی کرائی اور پاکستانی حکومت کی اوورسیز کمیونٹی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا