سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے ناموں پر پی ٹی آئی میں اتفاق

0
296

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے نام فائنل کر دیے۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر دونوں ناموں پر پارٹی کے اندر تحفظات پائے جاتے تھے، تاہم بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد اختلافات ختم ہو گئے اور اراکین نے دونوں رہنماؤں پر اتفاق کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی آج اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر نام بھجوا دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا