وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

0
190

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ کوالالمپور کے بنگا رایا ایئرپورٹ پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے خود الوداع کیا۔

وزیراعظم کی آمد پر بھی انور ابراہیم نے رہائش گاہ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں دورے کی تصاویر پر مبنی یادگاری البم پیش کی۔ وزیراعظم کو رہائش گاہ سے ایئرپورٹ تک خصوصی سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

دورے کے دوران شہباز شریف نے ملائیشیا کے انتظامی مرکز پتراجایا میں وزیراعظم آفس کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم نے پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا نے وزیراعظم شہباز شریف کو لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔
یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا