جبری گمشدگیوں کے الزام میں 24 فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
219


ڈھاکا :بنگلا دیش کی عدالت نے برطرف وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں جبری گمشدگیوں کے الزامات کے تحت 24 فوجی افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق تحقیقاتی کمیشن نے 250 سے زائد جبری گمشدگیوں کی تصدیق کی، جو حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے 15 سالہ دور اقتدار کے دوران پیش آئیں۔ کمیشن کو اب تک تقریباً 1700 شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

شیخ حسینہ واجد اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں اور انہیں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں مقدمات میں شریک ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کم از کم 16 جنرل سمیت اعلیٰ فوجی عہدیدار سول عدالت میں مقدمات کا سامنا کریں گے۔ چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے کہا کہ عدالتی عمل میں کسی کا عہدہ یا طاقت اہمیت نہیں رکھتی، جنہوں نے عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، انہیں اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا