اسلام آباد : وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں اور یہی رویہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی دہرایا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کو ہٹانے، عدم اعتماد یا استعفے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات آئینی ہیں اور حکومت نے انہیں پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پرتشدد مظاہروں کی صورت میں مذاکرات کی ہدایت دی گئی، اور بھارت میں آزادکشمیر کے حالات کے پیش نظر امن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، سیاسی اختلافات قیادت کی سطح پر حل ہوں گے، اور سکیورٹی فورسز ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔






