سابق سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا

0
232

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو گلوبل صمود فلوٹیلا کے دوران اپنا استعفیٰ بھیجا تھا، تاہم اب تک انہیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آزادانہ کام کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں چاہتے ہیں کہ وہ کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ علی وزیر، ماہ رنگ بلوچ اور منظور پشتین سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور عمران خان کا فری ٹرائل کروانا چاہتے ہیں۔

سابق سینیٹر نے بتایا کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ جذباتی طور پر بہت متاثر کن تھی اور اسی طرح روئے جیسے اپنی والدہ کی وفات پر رونا آیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا