ٹی ایل پی غزہ میں امن پر فساد کرنا چاہتی ہے، طلال چوہدری

0
128

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے لیے امن منصوبہ اور جنگ بندی کے بعد ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں گرفتار ٹی ایل پی عہدیداروں کے قبضے سے کیل والے ڈنڈے، کیمیکل، شیشے کی گولیاں، شیل گن، آنسو گیس شیل اور حفاظتی ماسک برآمد ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی قسم کی انتشاری سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ عالمی سطح پر بلند آواز سے اٹھایا اور پاکستان نے ادویات، غذائی امداد اور میڈیکل سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے 57 مسلم ممالک میں سے 8 میں پاکستان بھی شامل ہے جس نے امن منصوبے کے لیے تجاویز پیش کیں اور بیس نکاتی امن معاہدہ تیار کیا گیا۔

وزیرمملکت نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کو احتجاج اور بیان بازی نہیں بلکہ امن اور اپنا وطن چاہیے، اور اب ٹی ایل پی کو اسی امن منصوبے پر مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق پُرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، مگر ٹی ایل پی نے کسی ایس او پیز کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ امن معاہدہ پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے اور اسرائیلی فوج غزہ سے نکل رہی ہے، اس موقع پر احتجاج کے نام پر فساد کی کوشش کرنا ناقابل قبول ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا