دوست نما دشمن دہشتگردوں کے سہولت کار، اب فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم

0
211

اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو گزشتہ محنت رائیگاں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں کئی بہادر افسران اور جوان شہید ہوئے اور ہمیں ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا تو حکومت، صوبائی حکومتیں اور افسران کی محنت ضائع ہو سکتی ہے، لہذا اب دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار بھی اس جرم میں شریک ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

شہباز شریف نے فلسطین کے مؤقف پر بھی بات کی اور کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر غزہ اور فلسطین کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، جہاں 57 مسلم ممالک میں سے پاکستان سمیت 8 ممالک نے امن منصوبے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ گفت و شنید کے بعد غزہ میں امن کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعظم نے ملکی معیشت، قرضوں سے نجات اور بین الاقوامی تعلقات پر بھی بات کی، کہا کہ چین اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دیرینہ اور مستحکم ہیں، اور آزاد کشمیر میں بھی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے ملائیشیا میں سرمایہ کاری اور تجارتی معاہدوں کو ملکی معیشت کے لیے اہم قرار دیا۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ قوم، فوج اور حکومت کو یکجا ہو کر دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا، تاکہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہ جائے اور پاکستان امن و ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا