لیاری بغدادی عمارت حادثہ: مالکان کی ضمانت سندھ ہائیکورٹ نے منظور کر دی

0
169

سندھ ہائیکورٹ نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 27 افراد اور زخمی ہونے والے 4 افراد کے مقدمے میں عمارت کے مالکان رحیم بخش اور تاج محمد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

دو رکنی بینچ جس کی سربراہی جسٹس عمر سیال نے کی، نے مالکان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا اور ہر ایک پر 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے عائد کیے۔

سیشن کورٹ نے پہلے یہ درخواست مسترد کی تھی، جبکہ پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی غفلت کے سبب 27 افراد جان کی بازی ہار گئے اور معاشرے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے شواہد کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور ملزمان کو ٹرائل کے دوران ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 10 افسران کی ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف غفلت، لاپرواہی اور قتل بالسبب کے الزامات درج ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا