سیرین ایئر لائن عارضی طور پر فضائی آپریشن کے لیے بحال، سعودی میں پھنسے مسافروں کو واپس لائیں گی

0
217

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
اجازت کا مقصد سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لانا ہے۔

سیرین ایئر لائن کی ٹکٹ خریدنے والے مسافر گزشتہ کئی دنوں سے سعودی عرب میں رکے ہوئے تھے۔
اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو وطن واپسی کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سول ایوی ایشن نے سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا