اسلام آباد ہائیکورٹ نے “لازوال عشق” کیس میں فوری کارروائی کا حکم دے دیا

0
195

اسلام آباد ہائیکورٹ نے “لازوال عشق” کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران فالفور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

چیئرمین امن ترقی پارٹی، محمد فائق شاہ کی طرف سے ایڈوکیٹ میاں آصف محمود نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

عدالت نے فریقین سے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے تاکہ تمام متعلقہ اداروں کی کارروائی کا جائزہ لیا جا سکے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شو ابھی بھی نشر ہو رہا ہے اور ان کی تمام درخواستیں مختلف اداروں کے پاس زیر التواء ہیں، جن پر اب تک کوئی عملی کارروائی نہیں ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ پروگرام تو بند ہو چکا ہے، تاہم کیس کی سماعت جاری رہی اور فوری قانونی کارروائی کا حکم صادر کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا