پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی چھوٹ سب کے لیے چبھنے لگی تھی۔
شیری رحمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کرکے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی اور خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی اور کئی اتحادیوں نے اس پر دباؤ ڈالا۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا، اور پیپلز پارٹی ہمیشہ پارلیمان کو پُرامن طریقے سے چلانے کو ترجیح دیتی ہے۔
انہوں نے اس معاملے پر صوبائی کارڈ کھیلنے کی ضرورت کو رد کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کے ریلیف پروگرام کی تعریف بھی کی۔






