پشاور : تھانے پر ناکام حملہ ، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

0
194

حسن خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے تھانے پر حملہ کیا گیا، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ جوابی فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں اور صورتحال تشویشناک رہی۔

مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، جبکہ ایلیٹ فورس کے دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دیے گئے ہیں۔

سی سی پی او پشاور کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور فورسز دہشت گردوں کو مکمل طور پر قابو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا