وزیر داخلہ محسن نقوی کا سرحدی حملے میں شہید 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت

0
182

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان اور بھارت کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک وطن کے 23 جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے دلیر سپوتوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

محسن نقوی کے مطابق پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی میں 200 سے زائد افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پوری قوم اُن کی شجاعت پر فخر کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا