دہلی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 270 رنز کے خسارے کے ساتھ فالو آن پر مجبور ہوگئی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔ یشسوی جیسوال نے 175 اور کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ویسٹ انڈین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، جس میں ایلک اتھانازی 41، شائے ہوپ 36 اور ٹیگنارائن چندرپال 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ، رویندرا جدیجا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔






