برطانوی گلوکار جیل میں قیدیوں کے حملے میں ہلاک

0
235

برطانیہ میں بچوں سے زیادتی کے الزام میں جیل میں قید برطانوی گلوکار ایان واٹکنز قیدیوں کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔ 48 سالہ واٹکنز مغربی یارکشائر کی جیل میں بچوں سے جنسی زیادتی کے متعدد مقدمات میں 29 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر جیل انتظامیہ کو حملے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم ابتدائی طبی امداد کے باوجود واٹکنز موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس نے قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق حملہ ان کے ہی کچھ ساتھی قیدیوں نے کیا اور انہیں چاقو کے وار سے ہلاک کیا۔ ایان واٹکنز نے نومبر 2013 میں بچوں سے جنسی زیادتی، نوزائیدہ بچے کے ریپ کی کوشش اور بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے سمیت 13 الزامات قبول کیے تھے، جس کے بعد دسمبر میں انہیں 29 سال قید اور اضافی 6 سال نگرانی کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ جیل میں ان پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں تھا، بلکہ اگست 2023 میں بھی وہ ایک قیدی کے تشدد سے زخمی ہو چکے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا