توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی

0
180

اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

آج جیل ٹرائل منسوخ کر کے سماعت فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی، جہاں کیس کو استغاثہ کے دلائل کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس سے نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور کیس کی مزید کارروائی 14 اکتوبر کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا