یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے فلسطینی قیدی آزاد کر دیے

0
401

آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کے ترجمان نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ یرغمالی و قیدی تبادلہ معاہدے کے تحت تمام فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق رہائی پانے والوں میں 250 ایسے قیدی شامل ہیں جن پر دہشت گردی کے الزامات تھے اور بعض کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ اس کے علاوہ جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے غزہ کے 1,718 فلسطینی شہری بھی رہا کیے گئے ہیں۔

ابتدا میں اسرائیل نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ تمام یرغمالیوں کی مکمل رہائی تک قیدیوں کی رہائی مؤخر کی جائے گی۔ تاہم آج صبح 20 زندہ یرغمالیوں کو حماس کی جانب سے حوالے کیے جانے کے بعد قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس عمل سے قبل حماس نے مزید 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس کیں جنہیں پہلے مردہ تصور کیا جا رہا تھا۔

فلسطینی میڈیا نے رہائی پانے والے قیدیوں کی فوٹیج جاری کی ہے جن میں انہیں بسوں کے ذریعے مغربی کنارے پہنچتے اور رام اللہ میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کو راستے کلیئر کرواتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

رہا ہونے والے 250 سیکیورٹی قیدیوں میں سے متعدد کو بیرونِ ملک بھیجا جائے گا یا انہیں غزہ واپس روانہ کیا جائے گا، کیونکہ ان کا تعلق بنیادی طور پر پٹی سے ہے۔ مرکز اطلاعاتِ فلسطین کے مطابق مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے 88 قیدی بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا